چوری شدہ 3 موٹر سائیکل ، غیر قانونی اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل  اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان راولپنڈی اور لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان موٹر سائیکل لاک کو کھولنے کی بھی مہارت رکھتے تھے،گرفتار ملزمان میں عبداللہ اور عاقب شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔