لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔پولیس نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہیملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد زین اور محمد ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی صدر نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔