لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب میں 532 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 17 ہزار 233 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 32 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 23 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 2568 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔