لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک ڈولفن سکواڈ نے ملت پارک کے علاقے سے 2 مشکوک ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں دوران گشت ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگا دی جنہیں ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعدممتاز روڈ کے قریب گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پستول، گولیاں و میگزین برآمد کر کے ملت پارک پولیس کے حوالے کر دیا۔