دوحہ (آئی این پی )قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کو مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی تردید کردی ۔ جاری بیان میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ دوحہ میں فلسطینی عسکری تنظیم حماس کا سیاسی دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا ہے۔ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ حماس کا دفتر غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ قطری ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا میں حماس کے دفتر کی مستقل بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہوا تو براہ راست ہم ہی آگاہ کریں گے اسے میڈیا کی قیاس آرائیوں کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔