دوحہ (آئی این پی )تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے قطری ثالثوں کے ساتھ ہونے والے سفارتی مذاکرات کا نیا دور مکمل ہونے کے بعد ایرانی مذاکرات کار دوحہ سے روانہ ہو گئے جبکہ فریقین کو تجاویز پر مبنی ایک نیا تزویراتی مسودہ پیش کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے۔برطانوی خبر رساں ا دارے نے واضح کیا کہ ایرانی وفد کی اتوار کو دوحہ سے روانگی مذاکرات میں کسی تعطل یا مشکلات کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔