وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

 لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر نجکاری اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے 12جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہادت پانے والے فرزندان وطن کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کیساتھ اظہارہمدردی کرتے ہیں اور پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔