اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے سری نگرہائی وے پررینجرز اہلکاروں کوگاڑی سے کچلنے کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرآئی پی پی نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پرحملوں اورانہیں زخمی کرنے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہارینجرز اہلکاروں اورکانسٹیبل مبشر کی شہادت،سو سے زائد زخمیوں کا سن کر دل افسردہ ہو گیا،متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اوردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کوجلد رو بصحت فرمائے۔