اسلام آ باد (آئی این پی ) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آذری سفیر خضر فرہادوف سے طیارہ حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور آذری سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے قازقستان میں آذربائیجان کے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے سفیر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے بھائی سے اظہار ہمدردی کر رہا ہوں۔