وفاقی وزیرداخلہ کادہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کے لازوال کردار کو سراہتے ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔