فیصل آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے۔صدر مملکت ،وزیر اعظم سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔راجہ نادر پرویز کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ ایک تجربہ کار سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔راجہ نادر پرویز نے اپنی سیاسی زندگی میں متعدد بار رکن قومی اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں، مختلف ادوار میں وفاقی وزیر مواصلات اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے، جہاں انہوں نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی پالیسی سازی اور انتظامی صلاحیتوں کو سیاسی مخالفین بھی سراہتے تھے۔سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ راجہ نادر پرویز نے پاک افواج کے اندر بھی مختلف ذمہ داریاں نبھائیں