امریکا کیساتھ مل کر کام کر کیلئے تیار ہیں،محمود عباس کی نومنتخب صدر کو الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد،خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا،ٹرمپ
غزہ(آئی این پی)فلسطینی صدر محمود عباس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا، ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ محمودعباس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر کام کر کیلئے تیار ہیں۔امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا۔رپورٹ کے مطابق یہ 2017کے بعد امریکا اور فلسطین کا پہلا رابطہ ہے جہاں دونوں ممالک کے رہنمائوں نے غزہ میں تنازعہ ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔