فیصلے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک خطرناک دھچکا ہیں،بین الاقوامی کمیٹی ریڈکراس
جنیوا(آئی این پی ) جنیوا میں ہونے والے اجلاس سے قبل نیٹو کے 5 ممالک کی جانب سے بارودی سرنگوں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے سے دستبرداری کے اقدام سے ماہرین کو تشویش لاحق ہے،جس کا مقصد دنیا کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ پولینڈ، لتھوانیا، لیٹویا، ایسٹونیا اور فن لینڈ کی جانب سے گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران اعلان کردہ فیصلے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک خطرناک دھچکا ہیں۔جی آئی سی ایچ ڈی کے سربراہ ٹوبیاس پرویٹیلی نے صحافیوں کے سامنے اعتراف کیا کہ یہ اجلاس چیلنجنگ ماحول میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے میں دہائیوں سے ہونے والی پیش رفت خطرے میں ہے۔