امریکا اگر بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کیلئے سنجیدہ ہے تو کیا حکومت روک سکے گی،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لابی امریکا میں مضبوط ہے جبکہ پاکستان کی لابی کمزور ہے، پی ٹی آئی کی لابی نے امریکی کانگریس سے خط لکھوا دیا، اسحاق ڈار کیلئے بطور وزیرخارجہ شرمندگی کا مقام ہے کہ لابی کمزور ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب، چین اور دوست ممالک ایک حقیقت ہیں، امریکا اگر بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کیلئے سنجیدہ ہے تو کیا حکومت روک سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے انسانی حقوق پرخط لکھ دیا توہماری غیرت جاگ گئی، آئی سی سی کے فیصلے پر ہماری غیرت نہیں جاگی جواب نہیں دیا، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پرتوہماری غیرت نہیں جاگی، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کیا تو غیرت نہیں جاگی۔