بانی کو بتایا جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دبائو نہیں بڑھ سکتا: میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کمیٹی کو تبدیل کرکے عالیہ حمزہ کو اس میں ڈالا ہے، بانی کو بتایا ہے جب تک بڑی پالیٹکس سیٹل نہیں ہوگی کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو بتایا ہے جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دبا نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی کی معلومات سے لگا انہیں مولانا سے متعلق غلط بریف کیا گیا ہے، پی ٹی آئی اگر الائنس نہیں بنا سکتی تو کیسے دبا بن سکتا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو بتایا یہاں ہر بندہ کسی کام یا ذمہ داری لینے کیلئے آتا ہے، یہاں کوئی بانی کی رہائی کیلئے نہیں آتا۔