اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے میرے پاس 50 کروڑ نہیں ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شیخ وقاص کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا شیخ وقاص کی جانب سے نجی ٹی وی کے اس قسم کے بائیکاٹ کی ضرورت نہیں تھی، خبر کی تردیدکی ضرورت ہوتی ہے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایسے لوگ آگئے ہیں جن کوسیاست میں کوئی جانتا بھی نہیں۔انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا اس ٹیم کیساتھ کامیابی کا موقع صفر ہے، تحریک بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی والے کنفیوز ہیں ان کو معلوم ہی نہیں کرنا کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو بھی سمجھ نہیں آرہا کرنا کیا ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ایسے لوگ ہیں جن کا سیاست سے تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی اصل قیادت کو ختم ہی کردیا گیا ہے۔