یہودیوں کو بہت محتاط رہنا ہوگا، خاص طور پر کانگریس یہود مخالف بنتی جا رہی ہے
59 ممالک بین الاقوام استحکام فورس میں شمولیت چاہتے ہیں:یہودیوں کے تہوار پر خطاب
واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے، امریکا میں سب سے طاقتور لابی یہودی لابی تھی، یعنی اسرائیل جو اب درست نہیں رہا، ٹرمپ نے و ینز ویلا کی حکومت کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہودیوں کے تہوار پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ آپ یہودیوں کو بہت محتاط رہنا ہوگا، خاص طور پر کانگریس میں یہود مخالف بنتی جا رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے معاہدہ کیا ہے، حماس نے اسرائیلی قیدی اور لاشیں حوالے کر دیں، ہم نے مشرق وسطی میں امن قائم کیا، 59 ممالک بین الاقوام استحکام فورس میں شمولیت چاہتے ہیں