پاکستان اورکشمیرکے رشتے کوکسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے:طلال چودھری

سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چودھری
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے  سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نوجوان بغیرتصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پرانی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے، باغ ہسپتال کی ویڈیوز میں راولپنڈی کا ہسپتال بتایا گیا، آزادکشمیر میں مذاکرات کے دوران جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورکشمیرکے رشتے کوکسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے،اسلام آباد میں کسی قومیت کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔