پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلمان عتیق آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے۔نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8 ہزار 848 میٹر ہے، جو دنیا کی سب سے بلند چوٹی سمجھی جاتی ہے۔سلمان عتیق اس سے قبل بھی کوہ پیمائی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور گزشتہ سال انہوں نے نیپال میں ماسلو چوٹی بھی سر کی تھی۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 14ویں پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں، جسے پاکستان کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک قابلِ ذکر کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔