براڈ پیک کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کے حادثے کے نتیجے میں لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے۔
بیس کیمپ ذرائع کے مطابق، سہیل سخی کی لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے لیے جانے والے پورٹرز کو ملی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سہیل سخی کی لاش کو بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے اور پھر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لایا جائے گا۔ سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا۔یاد رہے کہ 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں 10 کوہ پیما لاپتا ہو گئے تھے، جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کی لاشیں بازیاب کی گئی ہیں۔ یہ حادثہ شدید برفانی تودہ گرنے کے سبب پیش آیا تھا، جس کے بعد تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔