کوہ پیما ثمینہ بیگ نےنئی کامیابی حاصل کر لی

 کوہ پیما ثمینہ بیگ نےنئی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان کی  خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے ساؤتھ پول پہنچ کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے یونین گلیشیئر سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اسکینگ روٹ کے ذریعے چیلنجنگ مراحل طے کرتے ہوئے ساؤتھ پول پر پاکستان کا پرچم اور کمیونٹی کا جھنڈا لہرایا۔ثمینہ بیگ کا مقصد ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنا ہے، جس کے لیے انہیں صرف قطب شمالی تک پہنچنا باقی ہے۔ انہوں نے پہلے ہی سیون سمٹس اور ساؤتھ پول سر کر کے یہ سفر نمایاں کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ثمینہ بیگ سات براعظموں کی سب سے بلند چوٹیاں سر کر کے سیون سمٹس مکمل کر چکی ہیں۔