راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج پی ٹی آئی کے بانی اور رہنماؤں سے ملاقات کا دن ہے۔
پی ٹی آئی کے آرڈینیٹر کی جانب سے گزشتہ روز چھ ناموں پر مشتمل ایک فہرست جیل حکام کو فراہم کی گئی تھی، جس میں ایم این اے شاہ احد، ایم این اے سہیل سلطان، سلمان بھابا، شاہد نومی، طیبہ راجہ اور ساجدہ بیگم شامل ہیں۔ یہ رہنما آج جیل پہنچ کر ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق، جیل کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی بھی اجتماع یا ہجوم پر پابندی عائد ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق، مختلف مقامات پر پولیس کی پکٹس قائم کی گئی ہیں، جن میں دہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ، اور گیٹ نمبر 1 اور 5 شامل ہیں۔ ان مقامات پر پولیس کی عارضی چیک پوسٹیں لگا دی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جیل میں ملاقات اور ان کے خلاف جاری کارروائیوں کا سیاسی اثر و رسوخ بھی ظاہر ہوتا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر، قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔