راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات بانی سے نہ ہو سکی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات بانی سے نہ ہو سکی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، تاہم کسی بھی رہنما کی ملاقات نہیں ہو سکی۔

ملاقات کے لیے آنے والوں میں حمید پوٹھی، داوڑ کنڈی، شبیر قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تھے، لیکن ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام رہنما واپس روانہ ہو گئے۔