اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، سخت سیکیورٹی کے ساتھ فیملی کی آمد

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، سخت سیکیورٹی کے ساتھ فیملی کی آمد

آج اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرنٹینڈنٹ جیل کو ارسال کی گئی ہے۔

اسی موقع پر بشری بی بی اور ان کی فیملی بھی ملاقات کے لیے آئیں گی، جن میں بہن اور بیٹی شامل ہیں۔ تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین خان، اور ڈاکٹر عظمی بھی جیل پہنچیں گی۔ملاقات کے دن کو مدنظر رکھتے ہوئے اڈیالہ جیل کے باہر فول پروف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔