راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے چھ افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر سلطان اکرم راجہ نے گزشتہ روز جیل حکام کو ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست ارسال کی تھی۔فہرست میں عبد الستار، شاہد اقبال، شہزاد بھٹی، اقبال خان خٹک، سید فیض الحسن گیلانی اور سردار فیصل ندیم گورچانی کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رہنما آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ داہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ اور گیٹ نمبر 1 اور 5 پر عارضی چیک پوسٹس بھی لگائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔