لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رنگ محل پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ملزم ناصر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 15 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی پولیس کے مطابق یہ کامیاب کارروائی ایس ایچ او رنگ محل فرح مشتاق کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے پیدل پیلے رنگ کے توڑے میں منشیات لے جا رہا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم پشاور سے پارسل اور لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منشیات منگواتا تھا اور اپنے ساتھی کی مدد سے شہر لاہور میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہیایس پی سٹی بلال احمد نے انسدادِ منشیات فروشی کے خلاف اس بڑی کارروائی پر ایس ایچ او رنگ محل فرح مشتاق، سب انسپکٹر عمران اور پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔