لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹاؤن میں کانسٹیبل علی اسد کے خلاف شہری سے مبینہ فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد ارشد نے مؤقف اختیار کیا کہ کانسٹیبل علی اسد اس کا دوست تھا اور اس نے ائیرپورٹ پر نوکری دلوانے کے نام پر ساڑھے چار لاکھ روپے وصول کییمدعی کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کے ایک صوبائی وزیر سے تعلقات ہیں اور وہ سفارش کے ذریعے نوکری لگوا دے گاایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ بھرتیوں کی فائنل لسٹ جاری ہونے کے باوجود مدعی کی بھرتی نہ ہو سکی،جس پر اس نے اپنی رقم واپس مانگی۔مدعی کا الزام ہے کہ رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر کانسٹیبل علی اسد کی جانب سے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔