خلع کے بعد دھمکیاں دینے والے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) خلع کے بعد بیوی کو تنگ کرنے والے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج۔ بابامٹھو شاہ مصطفی آباد کی رہائشی خاتون زاہدہ پروین نے تھانہ مصطفی آبادمیں مقدمہ درج کروایا کہ صابر ولد محمد دین میرا سابق شوہر ہے جس سے خلع  لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ مجھے ڈیوٹی ٹائم اور اس کے علاوہ بھی تنگ کرتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔