مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چڈھر، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

 ملزمہ سمیرا شاملِ تفتیش ہو چکی ، ان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے :تفتیشی افسر 
لاہور (آئی این پی)سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔ سماعت کے دوران مومنہ اقبال کی جانب سے وکیل عدنان احسان عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ ثاقب چڈھر اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سمیرا شاملِ تفتیش ہو چکی ہیں اور ان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم سم والا فون درکار ہے