واشنگٹن (آئی این پی )ریپبلکن رکنِ کانگریس مارجری ٹیلر گرین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کیونکہ ان کی جانب سے آن لائن کی گئی تنقید کے بعد انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طویل عرصے تک ٹرمپ کی پر زور حمایت کے بعد حال ہی میں کئی معاملات پر ان سے اختلاف کرنے والی مارجری ٹیلر گرین نے کہا کہ نجی سیکیورٹی ادارے ان سے رابطہ کرکے ان کی حفاظت کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ سخت اور جارحانہ زبان کی وجہ سے انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور ایسے افراد سزا بھی پا چکے ہیں جو اسی قسم کی زبان سے اشتعال میں آئے تھے، اور اب یہی زبان امریکا کے صدر کی طرف سے مجھ پر استعمال کی جا رہی ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں پاگل اور چلاتی ہوئی دیوانی قرار دیا اور دعوی کیا کہ وہ ان کی کالز نہیں لیتے، بعد میں انہوں نے مزید پوسٹس میں انہیں کمزور رکنِ کانگریس، غدار اور ریپبلکن پارٹی کے لیے شرمندگی قرار دیا۔گرین نے جمعے کو پہلی ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ ان کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں اور دیگر ریپبلکن اراکین کو دبا ومیں لانے کی کوشش کر رہے ہیں