ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا تھانہ نشتر کالونی کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے تھانہ نشتر کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر موجود پینڈنگ درخواستوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق ایس پی نے تھانے کے ریکارڈ، افسران و اہلکاروں کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے حوالات کی صفائی، قیدیوں کی حراست اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے ملاقات کی اور ان سے ضروریات، سہولیات اور مسائل کے بارے میں دریافت کیاایس پی اسد علی نے فرنٹ ڈیسک ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ تھانے میں آئے سائلین سے بھی پولیس ریسپانس کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام پینڈنگ درخواستوں کو میرٹ پر فوری یکسو کیا جائے جبکہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات کا اندراج بلا تاخیر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔