لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ میں قصور پولیس کو مطلوب قتل کا اشتہاری گرفتار کر کے تھانہ نشتر کالونی پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران چیکنگ ملزم مشکوک جانتے ہوئے گجومتہ کے قریب روکا۔ای پولیس ایپ پر چیک کیا،ملزم قتل کا اشتہاری نکلا اس کیخلاف تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج ہے۔جس پر ملزم جواد کو گرفتار کر کے تھانہ نشتر کالونی پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔