گھروں میں گھس کر لاکھوں ڈاکے

شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گلبرگ میں انتضار سے 4لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں شہباز سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں اسد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں سلمان سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں سلطان سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ باغبانپورہ اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاون بادامی باغ اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔