گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنیوالاگینگ گرفتار

ملزمان لوٹی رقم سے آئس خریدتے،پیتے اورفروخت کرتے تھے: ایس پی سٹی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آبادپولیس نے کارروائی کر کے نشے کی خاطرگھروں کے اندرگھس کر واردات کرنیوالاگینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان منشیات کے عادی ہو نے کے ساتھ منشیات فروشی بھی کرتے تھے۔ملزمان واردات کی رقم سے سے آئس خریدتے،پیتے اورفروخت کرتے تھے ۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان سے400گرام آئس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا ،گرفتارملزمان میں داؤداورعامرشامل ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔