گھروں میں گھس لاکھوں کے ڈاکے

 شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس تماشائی
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گلشن راوی میں اسد سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں محسن سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں وقاص سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں بابر سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،نولکھا میں دلنواز سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. سندر اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ برکی شاہدرہ ٹاون اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔