گھروں میں گھس کر لاکھوں ڈاکے

 شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لوئرمال میں ذیشان سے1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون,جنوبی چھونی میں خالد سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، باٹاپور میں طارق سے 1 لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون,نشترکالونی میں نوید سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون,جوہرٹاون میں ہارون سے1 لاکھ25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. مانگامنڈی اور ماڈل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ اجھرہ اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔