شاد باغ : 23 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی

 متوفیہ کی شناخت 23 سالہ زینب بی بی کے نام سے ہوئی ، مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ کے علاقے شیر شاہ روڈ کے قریب 23 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 23 سالہ زینب بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔