ماہرین نے بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کے حد سے زیادہ استعمال پر خبردار کیا ہے۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ، بغیر رکے ٹیکسٹنگ، اور دیر تک ویڈیو گیمز کھیلنے سے بچوں کی نیند خراب ہو سکتی ہے، ان کی تعلیمی کارکردگی کمزور ہو سکتی ہے، جسمانی سرگرمی میں کمی آ سکتی ہے، اور میل جول کے مواقع بھی محدود ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سرجن جنرل کے مشاورتی بیان میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کو بالکل ختم کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ، 6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے روزانہ اسکرین استعمال کی مدت ایک گھنٹے سے کم ہونی چاہیے، جبکہ 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے یہ مدت 2 گھنٹے تک محدود ہونی چاہیے تاکہ صحت مند نشوونما اور بہتر معاشرتی روابط ممکن ہو سکیں۔