بچے کی موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے والدین کے لاکھوں روپے ضائع

بچے کی موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے والدین کے لاکھوں روپے ضائع

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بچے کی موبائل فون پر گیم کھیلتے ہوئے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی وجہ سے والدین کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے چوری ہوگئے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، ضلع تھینی کے رہائشی دکاندار شیوانیسن کے تین بینک اکاؤنٹس سے 24 لاکھ سے زائد روپے چوری کیے گئے۔ شیوانیسن نے جب بینک سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی تھی۔شیوانیسن نے سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ موبائل فون کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ بچے نے گیم کھیلتے ہوئے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کی تھی، جس سے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی گئیں اور رقم منتقل کی گئی۔تحقیقات میں ایک اکاؤنٹ کا پتا چلا جو ریاست بہار کے رہائشی ارجن کمار کے نام پر تھا۔ پولیس نے ارجن کمار کو گرفتار کیا، مگر اس نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔