سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہانت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے خطرناک

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہانت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے خطرناک

کیلیفورنیا یونیورسٹی، امریکا کی تازہ تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو روزانہ سوشل میڈیا پر گھنٹوں وقت گزارتے ہیں، ان کی یادداشت، مطالعہ اور الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تحقیق میں 9 سے 13 سال کے 6 ہزار سے زائد بچوں کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔بچوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا:

بالکل سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والے بچے
روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ استعمال کرنے والے
روزانہ تین گھنٹے یا زیادہ استعمال کرنے والے
نتائج کے مطابق، حتیٰ کہ روزانہ ایک گھنٹہ استعمال کرنے والے بچوں کی کارکردگی میں 4 سے 5 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جبکہ سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بچوں نے بہتر اسکور حاصل کیا۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنا بھی دماغی افعال اور تعلیمی ترقی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کریں تاکہ ان کی ذہنی نشوونما اور تعلیمی ترقی متاثر نہ ہو۔یہ تحقیق معروف میڈیکل جرنل JAMA میں شائع ہوئی ہے اور والدین کے لیے ایک اہم انتباہ قرار دی گئی ہے۔