کوکین ڈیلرانمول پنکی کے اکاونٹس میں پیسے بھیجنے سے متعلق اہم انکشافات

کوکین ڈیلرانمول پنکی کے اکاونٹس میں پیسے بھیجنے سے متعلق اہم انکشافات

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق، انمول پنکی کے اکاونٹس میں پیسے منتقل کرنے والے افراد میں سیاستدان، شو بز شخصیات اور کئی بڑے نام شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مختلف اکاونٹس سے تقریباً 2 کروڑ 94 لاکھ 67 ہزار روپے منتقل کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق، رقم کی منتقلی کا عمل ذیشان الرحمان نامی سہولت کار کے ذریعے انجام دیا جاتا تھا، جس کے خلاف 15 مئی 2026 کو تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے اس سلسلے میں 16 اکاونٹس کا سراغ لگایا ہے۔یہ رقم 21 خواتین اور 117 مردوں کی جانب سے انمول کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس مالی لین دین کی اصل نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے کردار کا پتہ چلایا جا سکے۔