انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کراچی میں چھاپہ، کوکین برآمد

انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کراچی میں چھاپہ، کوکین برآمد

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر کوکین اور منشیات کی ترسیل کے لیے تیار پیکٹس برآمد کر لیے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق یہ کارروائی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے چھپائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سچل تھانہ میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد میں کوکین اور پیکنگ میٹریل شامل ہے، جبکہ مبینہ نیٹ ورک سے متعلق دیگر پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران نیٹ ورک کے دیگر کرداروں اور سپلائی چین کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ مکمل ڈھانچے کو بے نقاب کیا جا سکے۔