انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی۔
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تھانہ سچل کراچی میں نیا مقدمہ نمبر 783/26 درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ نے کوکین کی موجودگی کا انکشاف کیا، جس پر خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی گئی۔پولیس نے نشاندہی پر فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں تالا لگا ہوا تھا۔ بعد ازاں تالا توڑ کر تلاشی لی گئی، جس دوران باتھ روم سے تھیلیوں میں پیک کوکین برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق موقع سے خالی ڈبیاں بھی ملی ہیں، جبکہ برآمد شدہ منشیات کا وزن 228 گرام بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔