لاہور: انمول عرف پنکی اور سابق شوہر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

لاہور: انمول عرف پنکی اور سابق شوہر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

لاہور پولیس کی تحقیقات میں منشیات نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے سابق شوہر ناصر کے کردار پر تفصیلات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ناصر اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ لاہور آیا تھا، جہاں ابتدا میں انہوں نے گیسٹ ہاؤسز اور شراب کے کاروبار سے شروعات کی۔ بعد ازاں ناصر نے اپنے بھائیوں، ایک دوست اور بہنوئی کے ساتھ مل کر کوکین کا غیر قانونی کاروبار شروع کیا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ناصر نے ہی انمول عرف پنکی کو کوکین کی تیاری اور اس کے طریقۂ کار میں مہارت دلائی، جس کے بعد دونوں مبینہ طور پر لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث رہے۔پولیس کے مطابق بعد میں یہ نیٹ ورک کراچی منتقل کیا گیا جہاں اس کو مزید وسعت دی گئی۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمہ پنکی نے 2021 میں رانا اکرم کے کہنے پر ناصر سے طلاق لی۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔