سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ برآمدات میں بہتری سے معاشی استحکام ممکن ہے:سفیر سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ویتنام کی تیز رفتار ترقی غیر ملکی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور پاکستان ویتنام کے کامیاب تجربات سے سیکھ کر اپنی سرمایہ کاری کے شعبے کو مستحکم بنا سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ویتنام اور ایران کے سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور مشترکہ اقتصادی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر اور ویتنامی سفیر کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ویتنام کی تیز رفتار ترقی غیر ملکی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور پاکستان ویتنام کے کامیاب تجربات سے سیکھ کر اپنی سرمایہ کاری کے شعبے کو مستحکم بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بہتری سے معاشی استحکام ممکن ہے۔