بنوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن ، 146 گھروں کی تلاشی

جاسوسی میں ملوث دو افراد سمیت 17 مشتبہ گرفتار، دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے مسمار  
بنوں(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع  بنوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ   آپریشن کے دوران  146 گھروں کی تلاشی لی گئی ، دہشتگردوں کیلئے جاسوسی میں ملوث دو افراد سمیت 17 مشتبہ گرفتار، دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے مسمار کردیئے گئے فتح خیل چوکی پر حملے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے ڈومیل، اکبر علی خان کلہ اور سدا خیل وزیر کے علاقوں میں کامیاب سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر مکمل کلیٔر کر دیاآپریشن کا مقصد علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنا، بنوں لنک روڈ کو محفوظ بنانا، دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنا اور ممکنہ خطرات کا خاتمہ تھا۔ پولیس کی پیش قدمی سے قبل دہشتگرد مقابلے کے خوف سے فرار ہو گئے۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیرِ استعمال ایک گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، جسے چند روز قبل شہریوں سے چھینا گیا تھا، جبکہ دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کے لیے ریکی کرنے والے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیاسرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 146 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا گرفتار افراد کے قبضے سے 4 پستول بمعہ 46 کارتوس، ایک شارٹ گن، 2 ایس ایم جی میگزین بمعہ 54 کارتوس اور 2 ایم-4 میگزین بمعہ 63 کارتوس برآمد کیے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں، شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔