راولپنڈی (آن لائن) پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جڑواں شہروں سمیت مختلف اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر مقیم 20 افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔اس کارروائی میں پولیس، لیڈی پولیس، سپیشل برانچ، CTD، رینجرز اور دیگر انٹیلیجنس ادارے نے حصہ لیا۔آپریشن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود: ایچ 12، ایچ 13، آئی 12 اور آئی 13 اور راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود: چکری، مری، کوٹلی ستیاں، لہتراڑ، نیو مری اور پتریاٹہ کے علاوہ ضلع چکوال اور ضلع اٹک کے شہری و دیہی علاقوں میں کیا گیا