گرفتاری کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن راشد یوسف کی حالت خراب‘ہسپتال لے جاتے دم توڑگیا
تحریک انصاف کے رہنما انجینئریاسر گیلانی کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا‘مختلف علاقوں میں گرفتاریاں کی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ہنجروال میں چھاپے کے دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن جان بحق ،درجنوں گرفتار ،زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ہنجروال کے علاقہ میں راشد یوسف کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گرفتاری کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن راشد یوسف کی حالت غیر ہوگئی جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا زرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے شاہدرہ، شمالی چھاؤنی، بادامی باغ سمیت دیگر علاقوں سے درجنوں کارکن گرفتار کرلیے اس کے علاؤہ تحریک انصاف کے رہنما انجینئریاسر گیلانی کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا