لاہور (کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے میں 8 سالہ علی مراد سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس پی کی زیرنگرانی ایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور انچارج انویسٹی گیشن محسن رفیق نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن رائٹس سورس کی مدد سے ملزمان علی حسن اور ریحان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 8 سالہ بچے کو بدفعلی کی نیت سے لے جا کر مرغزار گراونڈ میں پتھروں سے زخمی کیا۔ زخمی بچے کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کو شاباش دی اور کہا کہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی چالاک ملزم بچ نہیں سکتا۔