ہنجروال :فریحہ فاطمہ کے اندھے قتل کا معمہ حل

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال میں 19سالہ فریحہ فاطمہ کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیاسوتیلاباپ ہی قاتل نکلاتفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر 19سالہ فریحہ فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزم نے قتل کے بعد مقتولہ کی لاش چادر میں لپیٹ کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی ملزم اس گھناؤنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا